50

ناروے، کورونا پر قابو پانے کے بعد اسکول کھل گئے

ناروے(فری ہینڈ نیوز) ناروے کے دارالحکومت شہر اوسلو میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے اعلان کے بعد اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔ ناروے حکام کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد ناروے بھر میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، کھلنے والے اسکولز کی کلاسز میں بچوں کی تعداد کم سے کم 15 طلبہ تک کر دی گئی ہے۔ ناروے حکام کے مطابق کھولے جانے والے کاروبار میں بہت سی احتیاطی تدابیر اور اقدامات جاری رہیں گے جبکہ ناروے میں کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں پر تا حال پابندی برقرار ہے۔ واضح رہے کہ ناروے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے لگی پابندیاں 12 مارچ سے نرم کرنا شروع کر دی گئیں تھیں جبکہ 6 سے 10 سال کے عمر کے بچوں کے لیے نرسری اسکول ایک ہفتہ پہلے کھولے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں