48

چین میں لاک ڈاؤن ختم، اسکول کھل گئے

چین(فری ہینڈ نیوز) مشرقی چین کے شہر ہینگ زو میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اسکول کھل گئے ہیں۔ بچوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے تین تین فٹ لمبی دلچسپ ٹوپیاں پہنیں۔ چین میں کورونا وائرس کے باعث بند اسکول کھلنے پر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کیے۔ کہیں شاہی تاج، کہیں جدید ہیلمٹ اور کہیں پھلوں سے مزین خوب صورت ٹوپیوں کی چوڑائی 3 فٹ رکھی گئی۔ انتظامیہ نے بچوں کو سرجیکل ماسک پہنائے اور کھیل ہی کھیل احتیاطی تدابیر بھی سمجھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں