96

مریضوں کا احتجاج ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، چودھری پرویز الہٰی

لاہور(فری ہینڈ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہارکیا گیا، کبھی مریضوں نے آج تک جلوس نہیں نکالا، مریضوں کا احتجاج ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت آل پارٹیز خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی بروز جمعہ 2 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ڈبلیو ایچ او کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں بیٹھے ہوئے مریض بطور احتجاج سینٹر سے باہر آ گئے۔ اجلاس میں وزیر قانون بشارت راجہ، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری، اویس لغاری اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں