37

ترکی، عید تعطیلات پر لاک ڈاؤن کا اعلان

ترکی(فری ہیںڈ نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ترکی میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے موقع پر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا، 4 دن کا لاک ڈاؤن 23 مئی سے شروع ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کیا جائے گا جبکہ اسکول ستمبر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کھولے جائیں گے۔ دوسری جانب ترک وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کے ذریعے تعلیمی سرگرمیاں 19 جون تک جاری رہیں گی۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ 593 ہے جبکہ وائرس سے اب تک 4 ہزار 171 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں