57

شوگر انکوائری رپورٹ پر مونس الہٰی کا ردعمل

لاہور(فری ہینڈ نیوز) شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پرمسلم لیگ ق کےرہنماچودھری مونس الہٰی کاردعمل سامنے آگیا۔ چودھری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کسی شوگر ملز کی مینجمنٹ میں شامل ہوں نہ کسی شوگرملز کے بورڈ کا حصہ ہوں۔ شوگر انکوئری رپورٹ پرمسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ سٹہ اور چینی کی قیمتوں میں سازباز سے جوڑ توڑ روکنے کے لئے قانون سازی کی کمیشن کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں۔ مونس الہٰی نے کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکےہیں کہ وہ کسی شوگر ملز کی مینجمنٹ میں شامل ہیں نہ ہی کسی شوگر ملز کے بورڈ کاحصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں