27

سیمی کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

ویسٹ انڈیز(فری ہینڈ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سیمی کا کہنا تھا کہ اس حادثہ پر پاکستان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں, میں آپ کے ساتھ ہوں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، حادثہ میں جن لوگوں کی جان گئی ان کے لیے دعاگو ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں