50

طیارہ حادثے کی تحقیقاتی ٹیم کو چھوڑ کر ایئر بس فرانس روانہ

فرانس(فری ہینڈ‌ نیوز) طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے آنے والی 11 رکنی ٹیم کو کراچی چھوڑ کر ایئر بس اے 330 واپس فرانس روانہ ہو گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر بس کمپنی کی خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1889 کراچی سے پیرس چلی گئی۔ ایئر بس کمپنی کے 11 ٹیکنیکل ماہرین خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1889 کے ذریعے آج صبح کراچی پہنچے ہیں۔ کراچی میں فرانس کے قونصل خانے کے حکام اور سول ایوی ایشن افسران نے ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ٹیم کا استقبال کیا تھا جبکہ ٹیم کو کراچی ایئر پورٹ پر واقع نجی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات کا کھوج لگائیں گے، ایئربس ماہرین طیارہ حادثے کی پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئر بس کی ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان کراچی ایئر پورٹ کے رن وے 25 ایل کا معائنہ کریں گے، ٹیم کے ارکان پاکستانی تحقیقاتی حکام کے ہمراہ جائے حادثہ کا بھی دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں