38

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی کراچی پہنچ گئے

سعودی عرب(فری ہینڈ‌ نیوز) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر ریاض سے خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ایس وی 708 سے پانچ بچوں سمیت 248 پاکستانی مسافر وطن واپس پہنچے ہیں۔ وطن واپس آنے والے مسافروں کی جناح ٹرمینل پر کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والے مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، رپورٹس آنے تک تمام مسافروں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ مسافروں کو نادرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس کے سرکاری قرنطینہ سینٹرمنتقل کیا جارہا ہے۔ قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافر آئسولیشن کے لیے نجی ہوٹلوں میں منتقل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں