29

بھارت میں پھنسے 179 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت مل گئی

انڈیا(فری ہینڈ‌ نیوز) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرحد بند ہونے سے بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت مل گئی۔ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 5 مئی کو واہگہ بارڈر ایک بار پھر کھلے گا بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر کل ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔ بھارت میں پھنسے تمام پاکستانی آج شام تک بھارتی شہر امرتسر پہنچ جائیں گے، جہاں سے کل وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ 179 پاکستانی بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتر پردیش اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں