35

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہاکردی ہے ، بیر سٹر سلطان محمود

میرپور(فری ہینڈ‌ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کررہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کو لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں