45

بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی 27 مئی کووطن واپس پہنچیں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(فری ہینڈ‌ نیوز) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں پھنسے176 پاکستانی 27 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں پھنسے پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی چھتیس گڑھ، گجرات اور مدھیا پردیش میں پھنسے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور دلی میں بھی پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مزید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں