39

مراد علی شاہ کو چینی اسکینڈل میں پیش ہوناچاہیے، گورنر سندھ

کراچی(فری ہینڈ نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو چینی اسکینڈل میں پیش ہونا چاہیے۔ کراچی کے علاقے لیاری میں کھلاڑیوں میں سامان کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ پنجاب پہلے ہی پیش ہوچکے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ طیارہ حادثہ تحقیقات کے لیے وقت درکار ہے، امید ہے جلد تحقیقات کے نتائج سامنے آجائیں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبہ بھر میں منشیات پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو منشیات سے نکال کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے نوجوان کو ہتھیار نہیں کھیلوں کے سامان کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے لیاری کے سابق کھلاڑیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ وہ لیاری کے سابق کھلاڑیوں کے لیے وزیراعظم سے خصوصی فنڈ کی درخواست کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں