1,410

دبئی سے شہریوں کے انخلاء میں افغانستان بازی لے گیا

دوبئی(فری ہینڈ نیوز) عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب دبئی سے اپنے شہریوں کے انخلاء میں افغانستان بازی لے گیا ۔ خلیجی اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان اب تک 15 ہزار افغانوں کو دبئی سے وطن بھیج چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 50 دن کے انخلاء آپریشن میں اب تک 12 ہزار افراد کو وطن واپس پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت 25 دن میں 10 ہزار بھارتیوں کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں