48

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر(فری ہینڈ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق بھارتی فورسز نے ضلع راجوڑی میں نا م نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ دوسری جانب بھارتی قابض فوج نےمئی کے مہینے میں 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے مئی کے مہینےمیں طاقت کےوحشیانہ استعمال میں کم از کم 200کشمیری زخمی ہوئے، جبکہ 146کشمیریوں کو گرفتار اور801 گھروں کو تباہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں