43

بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی

انڈیا(فری ہینڈ نیوز) بھارت نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی دلی میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کے 2 ارکان کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے دونوں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔ اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ جن 2 افراد کو نا پسندیدہ قرار دینے کی بات کی جا رہی ہے وہ سفارت کار نہیں ہیں۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں