41

محکمہ تعلیم سندھ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آتشزدگی، قیمتی ریکارڈ خاکستر

کراچی(فری ہینڈ نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے محکمہ کا قیمتی ریکارڈ جل گیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آگ دن دو بجے لگی جس کے باعث محکمہ تعلیم سندھ کا قیمتی ریکارڈ جل گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سرور بھی جل گیا۔ جلنے والے کمپیوٹر میں اساتذہ کے بائیو میٹرک کا تمام ریکارڈ بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں