40

کورونا وائرس کو روزمرہ کی سیاست سے الگ رکھا جائے: ڈاکٹر طاہرالقادری

نیویارک(فری ہینڈ نیوز) معروف عالم دین اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز کورونا وائرس کو روزمرہ کی سیاست سے الگ رکھا جائے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کو آغاز میں ہی کرفیو طرز کے لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا تھا، سخت فیصلے نہ کرنے سے متاثرین کی تعداد 72ہزارسے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبے متفقہ لائحہ عمل اپنائیں، جب تک علاج دریافت نہیں ہوتا احتیاط ہی واحد علاج ہے۔ طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے دعوتی، تعلیمی، تربیتی پروگرامز آن لائن جاری رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں