30

پاک فوج کی پہلی خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز)پاک فوج کی میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے،ان کا تعلق پنج پیر ضلع صوابی سے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں