12

سعودی عرب سے PIA کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری

سعودی عرب(فری ہینڈ نیوز) سعودی عرب میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے بتایا کہ ریاض اور دمام سے پی آئی اے کی 3 پروازوں سے مزید 838 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ جمعے کو دمام سے لاہورکے لیے دو پروازوں کی روانگی ہوئی جبکہ ریاض سے لاہورجانے والی پرواز سے 300 مسافر واپس روانہ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ 16جون کے بعد سےخصوصی پروازوں کے ٹکٹ براہ راست یا مجاز ٹریول ایجنٹس کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے کہا کہ اب ٹکٹ کےحصول کے لیے سفارت خانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں