16

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو جہاز اڑانے سے منع کردیا

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے منع کر کے لائسنسوں کی تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی جمہوری ریپبلک آف ایتھوپیا کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق کی جائے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بتایا جائے پی آئی اے کےکن پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں