13

مقبوضہ کشمیر: عید کی خوشیاں بھی کشمیریوں سے بہت دور

مقبوضہ کشمیر(فری ہینڈ نیوز) پاسبان حریت جموں کشمیر کے سربراہ عزیز احمد غزالی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی خوشیاں بھی کشمیریوں سے بہت دور کردی گئی ہیں۔ سربراہ پاسبان حریت نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔ انہوں نےکہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی کشمیریوں سے خوشیاں دور ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشیاں اور دکھ درد نہیں بانٹ سکتے ہیں۔ عزیز احمد غزالی نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت رک نہ سکی، محاصروں اور جعلی مقابلوں کی آڑ میں ماہ جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں، گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 59 پُرامن کشمیریوں کو زخمی کیا جبکہ حریت رہنما اشرف صحرائی سمیت وادی کے 98 افراد کو گرفتار کیا۔ قابض بھارتی فورسز نے محاصروں اور سرچ آپریشن کے دوران 11مکانات بھی تباہ کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں