17

ہندو برادری سے زیادتی برادشت نہیں کرینگے، راجیش کے ورثا کو انصاف ملے گا، ناصر شاہ

کراچی(فری ہینڈ نیوز) سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ سکھر کے علاقے گئوشالہ میں واقع مندر پہنچے اور خیرپور میں تین روز قبل قتل کیے گئے تاجر راجیش کے ورثاء سےتعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہندو برادری پرامن اور محب وطن ہے، کوئی زیادتی برادشت نہیں کی جائےگی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتاجر کےقتل پر نوٹس لیاہے، سندھ حکومت ہر مشکل وقت میں ہندو برادری کےساتھ ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہونگی۔ تاجر کےقتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، ورثاء کو انصاف ملےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں