13

افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، چینی سفیر

کراچی(فری ہینڈ نیوز) چین نے افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ، جو اس سے قبل افغانستان میں چین کے سفیر رہ چکے ہیں، نے کہا کہ پاکستان علاقائی کنکٹیوٹی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے وہ افغان لیڈرز کی سوچ سے بخوبی واقف ہیں اور افغان لیڈرز بھی علاقائی کنکٹیوٹی کو یقینی بنانے کے لئے موٹروے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ریلوے لنک میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان تجارت اور علاقائی کنکٹیوٹی کا مرکز بننے کے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور چین کی خواہش ہے کہ اس کی اس صلاحیت کو عملی شکل دینے کے لئے گوادر سے قندہار اور قندہار کے راستے وسط ایشیا تک ریلوے لائن بنے جو تجارت اور علاقائی کنکٹیوٹی کا اہم ذریعہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں